بھارت میں بھارت کو شکست دیں گے، پاکستان صارف کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی کا ردعمل
سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے پاکستانی صارف کے بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی مداح کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت سکتی ہے۔
آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ جو ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی سرفہرست ٹیموں سے نہیں جیت سکتی تو ان سے بھارت میں جیتنے کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کا بائیکاٹ، پاکستان کو سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا ہو گا، آکاش چوپڑا
آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کا مثبت ہونا پسند ہے لیکن جناب، کم ازکم اپنی ہوم ٹیسٹ سیریز تو جیت لیں‘۔
I love your positivity but janaab, aap Apne ghar ki series toh Jeet lo. With Australia, England and NZ at home. Bangladesh, Sri Lanka and WI in away series, Pakistan should have reached the WTC finals already. 🫣🫂 https://t.co/UEo67hQYU9
Advertisement— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 9, 2023
سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نہ پہنچنے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کو ہوم سیریز میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا سامنا تھا جب کہ ملک سے باہر سیریز میں بنگلادیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا سامنا تھا لہذا پاکستان کو تو پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جانا چاہیے تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: آکاش چوپڑا نے بھارتی پبلشر کو گمراہ کن قرار دے دیا
واضح رہے کہ آکاش چوپڑا کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ٹوئٹر پر انہیں لکھا کہ ’صرف پاکستان ہی بھارت کو بھارت میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت میں آخری ٹیسٹ سیریز 08/2007 میں کھیلی تھی جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریز 87/1986 میں جیتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
