وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس کی استعداد کار میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں اور سامان سے لیس کیا جائے، کسی قسم کا سیکورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و امان کے حوالے سے وفاق اور صوبوں میں رابطوں اور ہم آہنگی کو بہتر کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، جہان زیب خان ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
