Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا، شتروگن سنہا

Now Reading:

پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا، شتروگن سنہا
پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا، شتروگن سنہا

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاست دان شتروگن سنہا نے لاہور کے اچانک دورے میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

تقریب میں موجود مہمانوں نے بھارتی اداکار کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ شتروگن سنہا نے دلہا اور دلہن کے ہمراہ اسٹیج پر تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کے دورے کے حوالے سے شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ میاں اسد احسان سے میری گہری دوستی ہے، اُن کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کی خوش اسلوبی اور اُن کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

دوسری  جانب  صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی سیاست دان شترگھن سنہا نے لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

Advertisement

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاست دان نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھا دی۔

دوران ملاقات دو طرفہ امن قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی سیاست دان کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار شتروگن سنہا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ بھی اُن کے ہمراہ نظر آرہی تھیں

شتروگن سنہا نے کشمیر میں گزشتہ 200 روز سے جاری لاک ڈاؤن پر پاکستان کے تحفظات اور مؤقف کی تائید کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی اداکار کی انٹرنیٹ پر پاکستانی اداکارہ ریما کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شتروگن سنہا شادی میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، یہاں آکر ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر