Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ
انتخابی شیڈول

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے جس میں ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کرنے کے لئے شہری نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جس کے تحت بارہ فروری کو بارہ بج کردس منٹ سے پہلےعدالتی حکم پر عمل کرنا قانونی تقاضا ہے تاہم اس اوقات کار کے بعد عدالتی حکم پرعمل درآمد کی معیاد ختم ہوجائے گی جو توہین عدالت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پر تنقید

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت سات دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کرنا ہے اور الیکشن کرانے کے لئے ادارے کو 54 دن درکار ہیں۔

Advertisement

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے جبکہ گورنر نے پہلے بھی حلف توڑا اور انتخابی تاریخ نہیں دی، گورنر انتخابی شیڈول کے اجراء کےلئے مشاورت نہ کرنے پرتوہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کرے اور اگر الیکشن شیڈول جاری نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمییشن انتخابی شیڈول جاری کرے اور الیکشن کمیشن 90 روز میں پنجاب میں الیکشن کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کا عبوری تحریری فیصلہ جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر