Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلو ہو یا گلے کی خراش، شہد ادرک کینڈی سے پائیں نجات

Now Reading:

فلو ہو یا گلے کی خراش، شہد ادرک کینڈی سے پائیں نجات
شہد

فلو ہو یا گلے کی خراش، شہد ادرک کینڈی سے پائیں نجات

فلو، نزلہ وزکام کسی بھی موسم میں ہو بے آرامی کا سبب بنتا ہے ایسی صورت میں روزمرہ کے معمولات کو انجام دینا قدرے مشکل ہوجاتا ہے، بہتی ناک، سردی، سردرد اور بخار کی کیفیت میں صحت بری طرح متاثر ہونے لگتی ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد اس کے لیے غیر ضروری ادویات کے بجائے گھریلوعلاج کو ترجیح دیتی ہیں جو سادہ آسان ہونے کے ساتھ کار آمد بھی ہوتے ہیں۔ ویسے تو ادرک اور شہد کے افادیت سے کون واقف نہیں یہ دونوں ہی صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرکے صحت مند رکھتے ہیں تاہم جب ان دونوں کو ملایاجاتا ہے تو ان کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے یہاں پر ان دونوں کو ملاکر ایک کینڈی تیار کی جارہی جو فلو اور اور گلے کی خراش میں مفید ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرد موسم میں فلو اور ناک بہنے سے پریشان ہیں تو یہ منفرد علاج آزمائیں

Advertisement

ادرک

ادرک کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں مصالحہ اور کئی امراض میں بطور دوا کیا جارہا ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ہی نمکین پکوان کی تیاری میں ادرک لازمی جز ہے۔

تاہم سائنسی تحقیق کی بدولت ادرک کی ایسی افادیت سامنے آئی ہے جس نے اسے سپر فوڈ کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ ادرک کو تازہ اور خشک  جسے سونٹ کہا جاتا ہے دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک میں کئی صحت بخش اجزاءکے ساتھ جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لیے اسے کئی امراض میں بہترین دوا کا درجہ حاصل ہے۔

Advertisement

ادرک اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت مدافعتی نظام کومضبوط بنانے، جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو بہتربناتی ہے۔

Advertisement

شہد

ایک ایک مکمل غذا اور بہترین دوا ہے سپر فوڈ میں شامل اس غذا میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد اور بالوں کے بھی کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کینڈی بنانے کے اجزاء:

اس کینڈی کو بنانے کے جو اجزاء درکار ہیں ان میں آدھا کپ پانی، آدھا کپ چینی، دو کھانے کے چمچ شہد، دو کھانے کے چمچ ادرک کا پیسٹ اور ایک چوتھائی چائے چمچ دارچینی شامل ہیں۔

ترکیب:

ایک پین میں چینی، پانی، شہد، ادرک اور دارچینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور دھیمی آنچ پر پکائیں  جب یہ گاڑھا ہونے لگے تو اسے اتار کر اس مکسچر کو بٹر پیپرپر ایک چمچ کی مدد سے ڈالتے جائیں اور خشک ہونے پرکسی جار میں محفوظ کر لیں لیجئے مزیدار اور صحت سے بھرپور کینڈی تیار ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر