Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

Now Reading:

شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظور
شیخ رشید

شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

مجسٹریٹ محمد ذیشان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق کارسرکار میں مداخلت اور پولیس ملازمین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پرعدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکر لی۔

مری پولیس نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا رکھا تھا۔ ملزم شیخ رشید کی جانب سے سردارعبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان جب کہ ایڈووکیٹ ماجد نور راجہ دوبارہ پیش ہوئے۔

تھانہ مری کے علاقہ مجسٹریٹ محمد ذیشان نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کے روبکاری جاری کیے۔

مری شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تھانہ مری میں شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں 2 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

شیخ رشید پر گرفتاری کے دوران کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور پولیس پر دھمکیوں کی دفعات درج کی گئی تھی۔

اس سے قبل شیخ رشید کو مری میں مجسٹریٹ سول جج محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سخت سردی اور بارش کے باعث پیشی کے موقع پر جھیکا گلی جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ہاٸی الرٹ کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ اورتفتیشی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اورمذید سماعت آج 11 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔

سیشن عدالت اسلام آباد تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی کے معاملے میں عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں میں سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید اس وقت حراست میں ہیں۔ راہداری ریمانڈ اور سفری ریمانڈ دو مختلف چیزیں ہیں۔ مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی۔ شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، خبر کی تفصیل پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر