Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی سے دوچار کیا، پرویزالہٰی

Now Reading:

شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی سے دوچار کیا، پرویزالہٰی
پرویز الہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے، انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے، عمران خان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا، ن لیگ آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ تیرہ جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر