Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

Now Reading:

شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
شہباز گل

شہباز گِل پر فردِ جرم کی کارروائی 22 مارچ تک مؤخر

 تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی درخواست پر مقدمات کے ریکارڈز کی فراہمی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دئیے اور مؤقف پیش کیا کہ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ نامکمل اور معلومات ادھوری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں، شہباز گل

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز گل کیخلاف دو مقدمات بلوچستان، پانچ سندھ اور پانچ مقدمات پنجاب میں درج ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی دو مقدمات درج ہونے کی رپورٹ داخل کی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فراہم کردہ رپورٹ میں جان بوجھ کر ادھوری معلومات دی گئیں تاہم عدالت تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے ۔

بعدازاں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی ہے۔

دوران سماعت شہباز گل کے وکلاء نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا ہے جبکہ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے خلاف27 فروری کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر