Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8؛ ملتان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

Now Reading:

پی ایس ایل 8؛ ملتان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری
پی ایس ایل 8؛ ملتان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل 8؛ ملتان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلہ آج سے ملتان میں سجنے جارہا ہے جس کے لیے غیر ملکی کھلاڑی بھی ملتان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا آغاز آج سے ملتان اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے جس میں پاکستان کے نامور ستارے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے جن میں گلوکار عاصم اظہر، آئمہ بیگ، شائے گل، ساحر علی بگا اور فارس شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کا آغازشام 6 بجے شروع ہوگا، شائقین  کرکٹ کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس دوپہر 2 بجے کھول دیے جائیں گے۔

Advertisement

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ملتان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا، لیام ڈاؤسن، سکندر رضا اور شائے ہوپ نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے شائے ہوپ کی خدمات حاصل کی ہیں جب کہ شائے ہوپ کو کوشال مینڈس کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، کوشال مینڈس کو جارڈن کوکس کی جگہ پہلے تین میچز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Advertisement

لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٖغیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم ہوٹل میں خوش آمدید کیا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرن پولارڈ بھی ملتان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے نجی ہوٹل میں ملتان سلطان کے اسکواڈ کو جوائن کیا۔ کیرن پولارڈ آج پی ایس ایل کا افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے وفاقی کابینہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 13 فروری سے 19 مارچ تک ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر