
محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے
سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلہ آج سے سجے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے کھلاڑی احسان علی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کی جگہ محمد حفیظ کو شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ملتان اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
میچ سے قبل افتتاحی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جب کہ شائقین کو 2 بجے سے ہی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔
پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News