
ٹوئیٹر (ایکس) صارفین کو بڑا دھچکا؛ ایلون مسک کا اہم فیصلہ
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے متعدد پیشگوئیاں کی ہیں جن میں سے کچھ درست ثابت ہوئی ہیں۔
آج آپ ایلون مسک کی چند عجیب پیشگوئیوں کے بارے میں جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے
2016 میں ہی ایلون مسک نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ خام ایندھن کا استعمال بتدریج کم ہوتا جائے گا اور 2040 کی دہائی سے صرف الیکٹرک گاڑیوں کا راج ہوگا۔
خلائی سیاحت
ایلون مسک نے یہ پیشگوئی بھی کی ہوئی ہے کہ آنے والے برسوں میں خلائی سیاحت عام ہو جائے گی اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس میں سب سے بڑا ہاتھ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کا ہی ہوگا جو 2023 میں ایک جاپانی ارب پتی کو چاند پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
ایک گاڑی ہمیشہ آپ کے قریب ہوگی
ایلون مسک نے 2016 میں پیشگوئی کی تھی کہ ایسا وقت جلد آئے گا جب امریکا میں کسی بھی جگہ لوگ گاڑیوں کو بلا سکیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ان کے اردگرد ہمیشہ ایک گاڑی موجود ہوگی۔
ایپل سے زیادہ بڑی کمپنی
ایلون مسک نے 2021 میں ایک ٹوئٹ میں پیشگوئی کی تھی کہ ٹیسلا بتدریج ایپل سے بھی زیادہ بڑی کمپنی بن جائے گی اور بظاہر ایسا ہوتا نظر بھی آ رہا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے خطرہ
2014 میں ایلون مسک نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے لاحق سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔
ان کی پیشگوئی تھی کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں جوہری ہتھیاروں سے بھی زیادہ جان لیوا ثابت ہوگی۔
2022 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انسانیت 2030 کے قریب اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات کو دیکھے گی۔
انسان میٹرکس جیسی ورچوئل دنیامیں رہ رہے ہیں
ایلون مسک نے 2016 میں ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انسان حقیقی دنیا کی بجائے کسی simulation یا ورچوئل دنیا میں رہ رہے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کو ختم کرنا ممکن نہیں
ایلون مسک نے 2021 میں ایک کانفرنس کے دوران پیشگوئی کی تھی کہ کرپٹو کرنسی کو ختم کرنا ممکن نہیں اور یہ ہمارے ساتھ رہنے والی ہے۔
مریخ پر انسانوں کا پہنچنا
ایلون مسک نے کچھ سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 تک انسان مریخ پر پہنچ جائیں گے، مگر فروری 2023 میں انہوں نے کہا کہ ایسا ایک دہائی کے اندر (یعنی 2033 تک یا اس سے پہلے) ممکن ہوگا۔
دماغ سے سب کچھ کرنا ممکن ہوگا
نیورالنک ایلون مسک کا ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جس کے تحت ایسی کمپیوٹر میموری چپ پر کام کیا جا رہا ہے جو لوگوں کے دماغ میں نصب کی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنی یادداشت تصاویر کی طرح کمپیوٹر میں محفوظ کرسکیں گے۔
اس بارے میں ایلون مسک کی پیشگوئی ہے کہ اس کمپیوٹر چپ سے انسانوں کے لیے ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی ممکن ہوجائے گی جبکہ معذور افراد ایک بار پھر چل سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News