Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کا زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کا زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ
رانا ثنا اللّٰہ

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتنا واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام اور سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کو پراجیکٹ حکام کی جانب سے سکیورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2029ء میں شیڈول ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم قومی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے اور دیا مر بھاشا ڈیم کی شیڈول کے مطابق تکمیل محفوظ اور ساز گار ماحول سے براہِ راست وابستہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پراجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین واپڈا اور نیکٹاکے نیشنل کوآرڈی نیٹر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز، پراجیکٹ حکام اور واپڈا کے سینئر آفیسرز بھی موجود تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر