Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کا تنظیمی طاقت کے ساتھ ضمنی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایم کیو ایم پاکستان کا تنظیمی طاقت کے ساتھ ضمنی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تنظیمی طاقت کے ساتھ ضمنی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے این اے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس فیصلے کیپیش نظر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں 9 این اے کمیٹیاں بنادیں گئیں ہیں، کمیٹیوں کے دفاترآج سے کھل جائیں گے اور انتخابی مہم کا بھی آج سے آغاز کردیا جائیگا۔

متحدہ پاکستان کی این اے کمیٹی، ووٹرز، برادری اورسپورٹرز سے رابطے کرے گی اور عوامی رابطہ مہم سے آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان 9 حلقوں سے امیدواروں کا بھی جلد اعلان کردے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کئی سال بعد ضمنی انتخاب میں اپنا تنظیمی اسٹرکچر فعال کردیا ہے ۔

دوسری جانب پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے بول نیوز کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کی جانب سے پارٹی کے بنیادی مطالبات پرعملدرآمد میں ناکامی پراحتجاجاً وفاقی کابینہ سے علیحدگی پرغورکررہی ہے۔

پارٹی کے بنیادی مطالبات میں سے ایک حلقہ بندیوں کی نئی حد بندی کرنا تھا، جو نہیں کی گئیں اورجس کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا آخری لمحات میں فیصلہ کیا۔

ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں کے ساتھ پس پردہ بات چیت نے اس بات کی تصدیق کی کہ کابینہ سے علیحدگی کے لیے پارٹی کی اعلیٰ صفوں میں بحث جاری ہے۔ تاہم، پارٹی مرکزمیں حکمران اتحاد چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر