
آنکھوں کا تناؤ کسے کہتے ہیں، اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟کا تناؤ کسے کہتے ہیں، اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟
آنکھیں اسکرین یا دوسرے کام کی زیادتی کی وجہ سے تھک جاتی ہیں اس طرح ان پرتناؤ بڑھنے لگتا ہے جو کسی قدر ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔
آنکھوں کا بہت زیادہ استعمال آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے یہ آنکھوں میں تناؤ اوردرد کا سبب بن سکتا ہے جسے آئی اسٹرین کہاجاتا ہے یہ آنکھوں کی ایک عام حالت ہے، جو عام طور پر طویل عرصے تک کسی سرگرمی پر شدت سے توجہ مرکوز کرنے کے بعد محسوس ہوتی ہے۔
یہ کمپیوٹر اسکرین دیکھنے، کتاب پڑھنے یا طویل عرصے تک کار چلانے سے ہو سکتا ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ٹیبلیٹ جیسے آلات کے دن بدن مسلسل استعمال کے ساتھ یہ اور بھی زیادہ عام ہوتا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں آنکھوں میں تکلیف اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
آنکھوں کے تناؤ کی علامات
ہر فرد آنکھوں کے تناؤ سے مختلف طرح سے متاثر ہوتا ہے۔ آنکھوں کے تناؤ کی سب سے عام علامات یہ ہیں۔
آنکھوں میں درد، تھکن، خارش، آنکھوں کا خشک ہونا یا پانی بہنا، دوہری یا دھندلی نظر، سر درد، کمر، کندھوں یا گردن میں درد، روشنی کی حساسیت، توجہ مرکوز کرنے اور پڑھنے میں دشواری اور آنکھ سے رابطہ برقرار رکھنا مشکل ہونا۔
اگر آپ کی آنکھوں میں ان میں سے ایک یا زیادہ علامات موجود ہیں تو اسے دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم، امریکن آپٹومیٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق، خشک آنکھیں، سر درد اور دھندلا پن آنکھوں میں تناؤ کی سب سے عام علامات ہیں۔ ان علامات کو آنکھوں کی دیکھ بھال کے کچھ نکات کو استعمال کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی آنکھوں میں مسلسل درد رہتا ہے تو آپ کو آنکھوں کے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں آنکھوں کی تھکاوٹ سے بچ سکیں۔
آنکھوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے یہاں چند آزمودہ طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔
20-20-20 اصول استعمال کریں
یہ اصول کافی عام ہے اور تقریباً سبھی نے اس آنکھوں کی ورزش کے بارے میں سنا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی اس پر عمل نہیں کیا ہے۔ اس کے لیے آپ کو 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھنے کے لیے ہر 20 منٹ میں وقفہ لینا ہوتا ہے۔
ایسا کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح اسکرین کے سامنے سے نہ صرف نظروں کو ہٹایا جاتا ہے بلکہ دور بیس سیکنڈ تک دیکھنا بصارت کو بہتر بناتا ہے اور مستقل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مناسب فاصلہ برقرار رکھیں
ڈیجیٹل آلات پر کام کرتے وقت درست فاصلہ اور مناسب پوزیشن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اسکرین کو آنکھوں سے چند فٹ کے فاصلے پر رکھنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اسکرین کو آنکھوں کی سطح پر یا ان سے تھوڑا نیچے ہونا چاہئے۔
آنکھوں کے لیے یوگا کی مشق
آپ کی بصارت اور آنکھوں کو سہارا دینے والے پٹھے آنکھوں کے یوگا کے ذریعے بہتر ہوسکتے ہیں۔ یہ آپ کے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتے۔ اور آنکھوں کے دباؤ کو کم کرسکتے ہیں۔ آنکھوں کی یوگا کی سادہ مشقوں میں پلک جھپکنا اورہتھیلیوں کو آنکھوں پر رکھنا شامل ہیں۔
مناسب روشنی میں کام کریں
نامناسب روشنی، جو یا تو بہت مدھم ہو بہت زیادہ آنکھوں کے تناؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید، اگر آپ کسی چیز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جیسے پڑھنا، روشنی آپ کے پیچھے سے آنی چاہئے۔ نیز، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو اسکرینیں دیکھی جا رہی ہیں وہ مناسب طریقے سے روشن ہیں۔
آنکھوں کے قطرے استعمال کریں
اسکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے آپ ایک منٹ میں کتنی بار آنکھیں جھپکاتے ہیں اس میں ڈرامائی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جب آپ کم آنکھیں جھپکا تے ہیں تویہ آنکھوں کی خشکی کا سبب بنتی ہیں۔
آنکھوں کے قطرے جیسے مصنوعی آنسو استعمال کرنے سے آپ کے ان مسائل کوحل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ اسکرین پر کام کرنے وقت آنکھوں کو زیادہ جھپکائیں۔
آنکھیں بند کر کے آرام کریں
اگر آپ کے لیے آنکھوں کو کھلا رکھنا مشکل ہورہا ہے تو کچھ دیر کے لیے آنکھیں بند کر کے آرام کریں۔ اور اپنے خیالات کو پر سکون رکھیں اور ہر ممکن حد تک غیر ضروری باتوں پر توجہ مرکوز رکھنے سے گریز کریں۔ چند منٹ کے لیے، ایسا کرتے رہیں، جب تک کہ آپ تھوڑا بہتر محسوس نہ کریں۔
مناسب چشموں کا استعمال کریں
ڈاکٹر کے ساتھ مل کر یہ معلوم کریں کہ آیا آپ کو آنکھوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے خصوصی چشموں کی ضرورت تو نہیں ہے۔ جیسے لینس، آلات، یا آنکھوں کی تھراپی آپ کی آنکھوں کو آرام دینے کے لیے کام کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News