
دنیا کا سب سے بڑا پیزا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ایرک نے مشہور پیزا برانڈ کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے بڑا پیزا تیار کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ پیزا 13 ہزار 990 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس کو دنیا کا سب سے بڑا کہا جارہا ہے۔
اس پیزا کی تیاری میں 6 ہزار کلو سے زائد میدے کا استعمال ہوا ہے جبکہ اس میں 2 ہزار کلو سے زائد سوس (Sauce) کا استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سستا پیزا کھانے کے لئے معروف ٹک ٹاکر کا انوکھا اقدام
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا کہ پیزا کو سب سے مزیدار بنانے والا اور اہم جُز چِیز ہے جو 3 ہزار 6 کلو سے زائد استعمال ہوا ہے اور اس میں 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پیپرونی کے ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دنیا کے سب سے بڑے پیزا کو امریکا کے لاس اینجلس کنونشن سینٹر میں تیار کیا گیا اور اسے ٹکڑوں کی صورت میں بیکڈ کیا گیا۔
پیزا کے معیار کا بھی خیال رکھا گیا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ پیزا ضائع نہیں ہو اسی لیے اسے عطیہ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شوق یا دیوانگی؟ برطانوی خاتون نے پیزا سے منسلک اشیاء جمع کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے پیزا کی تصاویر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے جس میں پیزا کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر ایرک بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News