Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسروں کے تقرر وتبادلوں کیخلاف کیس، حکومت پنجاب سمیت دیگر سے جواب طلب

Now Reading:

افسروں کے تقرر وتبادلوں کیخلاف کیس، حکومت پنجاب سمیت دیگر سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں خود مختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں اور افسروں کے تقرر و تبادلوں کے معاملے پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے نگران حکومت کی جانب سے خود مختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں اور افسروں کے تقرر و تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں درخواست گزار شہباز اکمل جندران ایڈووکیٹ سمیت متعدد درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردیے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت کو تقرو تبادلوں کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار حاصل نہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ قانون کے تحت ٹینیور پوسٹ پر موجود افسروں کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے تک ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ افسروں کے تبادلوں سے عام سائلین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، نگران حکومت نے سیاسی مفادات کے لئے افسروں کے تبادلے کر کے غیرقانونی اقدام کیا۔

Advertisement

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت نگران حکومت میں ہونے والے تمام تبادلوں اور برطرفیوں کی فہرست طلب کرے، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت کےعلم میں سب کچھ ہے معاملہ تاریخ پر نہ چھوڑیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے کیے تبادلوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے حکومت پنجاب کو جواب کے لئے لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لمبی تاریخ نہیں دی جاسکتی کل تک جواب جمع کرائیں۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر کے سماعت 17فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر