Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اینڈ کمپنی کے منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگو کر دیا ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

شہباز شریف اینڈ کمپنی کے منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگو کر دیا ہے، پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن؛ پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی کے منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگو کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مختلف ایڈوکیٹس سے ملاقات کی جس میں قانونی، سیاسی معاملات اور منی بجٹ کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، عوام کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے، عوام ایک ہی بار الیکشن میں ن لیگ کے سب مظالم کا جواب دیں گے، عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے، گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن سے فرار کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے، ن لیگ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور شہباز شریف نے نہیں، میں نے بنایا، مریم نواز ریکارڈ درست کر لیں۔ مریم نواز، شہباز شریف کی نالائقی چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹاور کو پورے ایشیا میں آئی ٹی حب بننا تھا، لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملنا تھا، شہباز شریف نے صرف میری مخالفت میں اس منصوبہ کو برباد کر دیا، پنجاب میں آئی ٹی سیکٹر میں سب کامیاب اسکیمیں میری دی ہوئی ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں شہباز شریف کی کارکردگی صفر ہے، شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی اور نوجوانوں کو بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر