Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ میری حکومت نہیں ہے، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں، مریم نواز

Now Reading:

یہ میری حکومت نہیں ہے، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ حکومت میری نہیں ہے، میری حکومت تب ہوگی جب نواز شریف یہاں ہوں گے۔

لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ حکومت میری نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی سے جب نوجوانوں نے ان کی حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا تو مریم نواز نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

Advertisement

اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا معاملے میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں نیا تنازع سامنے آگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر