Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے دو کمو ڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Now Reading:

پاک بحریہ کے دو کمو ڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
پاک بحریہ

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

پاک بحریہ کے دو کمو ڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 10 دسمبر کو پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا تھا کہ ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال نے برطانیہ سے ساؤنڈ اینڈ وائبریشن میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ قومی و بین الاقوامی سطح پر گالف کو فروغ دے رہی ہے، کموڈور مسعود خورشید

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر