Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد

Now Reading:

مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد
مصطفٰی کمال

مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد

عدالت نے مصطفیٰ کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن ٹریبونل میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مصطفیٰ کمال کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے درخواست مسترد کی، مصطفیٰ کمال کے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

شہری پرویزاخترنے عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ کمال دو پارٹیوں کے بیک وقت ممبر ہیں۔

عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے شہری کی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مصطفیٰ کمال پی ایس پی کے چیئرمین ہیں اور کاغذات نامزدگی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے۔ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی سیکشن 202 اور 203 کے تحت مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے این اے 247 سے ضمنی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 244 میں ارشد ووہرا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست بھی مسترد کردی تھی۔ ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی کو مخالف امیدوار رانا ذکی شمسی کی جانب سے چیلنج گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر