Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

Now Reading:

کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا  ہے اور کہا ہے کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اہم پیشرفت

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے پر تفصیلات سمیت حملہ آوروں سے متعلق جمع کئے گئے حقائق سے بھی آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کفتگو کے دوران اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑا جانی نقصان یا تباہی نہی ہوئی اور فورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا ۔

وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو  تمام افسران اور اہلکاروں کو شاباشی دینے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر