 
                                                      آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی
احتساب عدالت نےآشیانہ اقبال ریفرنس میں مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے 2 شریک ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت منحرف گواہ پر ریفرنس کے شریک ملزموں شاہد شفیق سمیت دیگر کے وکلاء کی بھی جرح مکمل کی گئی۔
گواہ اسرارسعید نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکہ لینے والے ملزمان شاہد شفیق اور دیگر نےکوئی فراڈنہیں کیا، بسمہ اللہ انجینئرنگ کمپنی کا پیراگون لمیٹڈ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
گواہ اسرار سعید نے کہا کہ آشیانہ اقبال اسکیم کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا۔ تمام اراضی پنجاب حکومت کے پاس ہے کسی کو کوئی رقم نہیں دی گئی۔
عدالت نے ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کر دی۔
نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی، عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے منظوری کیلئے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا رکھی ہے، مہلت دی جائے۔
احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی۔
واضح رہے کہ ندیم ضیا پیرزادہ اور کامران کیانی نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دونوں ملزمان کافی عرصہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اشتہاری رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 