مختصر دورانیے کی ویڈیوز ایپ ٹک ٹاک نے خاموشی سے زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ مزید 4 فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ نئی تبدیلی اس وقت کچھ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
اس تبدیلی کے بعد ٹک ٹاک کے ہوم پیج پر اسپورٹس، فیشن، گیمنگ اور فوڈ فیڈز کا اضافہ ہوگیا ہے اور فیڈز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راتوں رات کسی کو بھی وائرل کرنے والا ٹک ٹاک کا خفیہ بٹن سامنے آگیا
مگر اب صارفین فیشن، کھیل، گیمز یا کھانوں کے حوالے سے مواد ان موضوعات کے لیے مختص فیڈز پر دیکھ سکیں گے۔
یوٹیوب میں بھی ٹاپک کیٹیگریز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس کے ذریعے صارفین مخصوص مواد کو ایک جگہ تلاش کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری؛ ٹک ٹاک کا اہم اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
