Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنہوں نے آڈیو ریکارڈ کی ہے ان کو شرم کرنی چاہیے، یاسمین راشد

Now Reading:

جنہوں نے آڈیو ریکارڈ کی ہے ان کو شرم کرنی چاہیے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

جنہوں نے آڈیو ریکارڈ کی ہے ان کو شرم کرنی چاہیے، یاسمین راشد

مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر رہنما تحریکِ انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جنہوں نے آڈیو ریکارڈ کی ہے ان کو شرم کرنی چاہیے۔ 

تحریک انصاف ایک بار پھرحکومت کے نشانے پرآ گئی، سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بعد رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کی غلام محمود ڈوگرسے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر بول نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جس نے یہ آڈیولیک کی ہے ان سے کہیں کوئی شرم اور حیا کریں۔ ان لوگوں نے پاکستان میں کوئی چیز چھوڑی نہیں ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں بھی پتا ہےسارے سہولت کاران چیزوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ڈوگر صاحب سے متعلق ایک بات واضح کردوں، غلام محمود ڈوگر کے معاملے میں بہت فکرمند ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ جےآئی ٹی انویسٹی گیشن کےانچارج ڈوگر صاحب ہیں۔ میں چاہتی ہوں ڈوگر صاحب جلد بحال ہوں اور ہمارا کیس چلے۔ غلام ڈوگر کو بہ طور سی سی پی اوبحالی کا سپریم کورٹ نے کہا ہے۔ اسی لیے میں غلام محمود ڈوگرسے کال کرکےپوچھا۔

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ مجھےڈوگرصاحب پراعتماد تھا، اس میں کیا برائی ہےکیا میں پوچھ نہیں سکتی ؟ عمران خان پرحملے کے بعد سیکیورٹی تحفظات ہیں اس لیے کال کی۔ دوپراسیکیوٹر جب ریکارڈ لینے گئے تو پتا چلا چوری ہوگیا ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ ایک تو جنہوں نے آڈیو ریکارڈ کی ہے ان کو شرم کرنی چاہیے۔ یہ خود ہی چوراور منصف بنتے ہیں۔ ان لوگوں نے تماشہ بنایا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر