Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر عمران خان فیصلہ کریں تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا، شیخ رشید

Now Reading:

اگر عمران خان فیصلہ کریں تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا، شیخ رشید
شیخ رشید

اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان فیصلہ کریں تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے میں آصف زرداری اور بلاول کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ کل میں ضمانت پر آیا ہوں اور آج چالان عدامت میں جمع رادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ 2 تاریخ کو مجھ پر فردجرم عائد کی جائیگی چھیڑا ہے اور میں نے عمران خان کی باتوں کو دہرایہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آبپارہ پولیس جو کہ سارے اسلام آباد میں شراب اور منشیات فروشی کا کاروبار کرتی ہے،  میرے گھر میں ڈکیتی ڈالی گئی ہے جس میں اسلحہ لے گئے، پیسہ لے گئے، گاڑیاں لے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اس اشفاق وڑائچ کو بلوچستان سے  خصوصی طور پر میرے لایا ہے تاکہ مجھے دبایا جاسکے۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، آج عدالت میں ہم نے درخواست دی کہ ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی  جس میں 60 لاکھ روپیہ لے گئے اور اتنے چھوٹے ہیں کہ فریج سے مٹھائی اور کھانے کا سامنا بھی اٹھا کر لے گئے، یہ اتنے بھوکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے سامنے انہوں نے 03 ٹیلی فون رکھیں ہیں اور مجھ سے پاس ورڈ مانگا میں نے وہ بھی دے دیا جس میں صحافیوں کے نمبر موجود تھے اور باقی دیگر اہم سرکاری اہلکاروں کے نمبر تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے سب سے بڑے ادارے کےسربراہ کو میسج کیا ہے کہ انصاف زندہ رہنا چاہیئے، انصاف مر جائے تو ملک مر جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ اتننے نالائق ہیں کہ ترکی نے انہیں جو سیلاب زدگان کے لئے سامان بھیجا تھا وہ  زلزلہ زدگان کو واپس ترکی بھیج دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جس تیزی سے یہ میرے چالان کاٹ رہے ہیں تو نظر آتا ہے کہ مجھے سسرال جانا پڑے گا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ شاید یہ شیخ رشید کو جانتے نہیں ہیں  ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، میں 16 بار وزیر  رہ چکا ہوں اور مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور ان 16 دنوں میں کسی کو میری شکل دیکھنے نہیں دی گئی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پہلے میرا خیال تھا کہ میں ریٹائر ہوجاؤ لیکن اب میں نہیں چھوڑوں گا، اب میں ان کو ختم کروں گا اور ان کو ختم کر کے ہی دم لون گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگ چکے ہیں، انہوں نے طے کیا ہے کہ یہ صوبے اور مرکز کے الیکشن اکھٹے کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ کے بعد اب سپریم کورٹ بچا سکتا ہے، یہ عمران خان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور میں اس کا اتحادی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلا ہی پاکستان میں نکلوں گااور ان کو ختم کردونگا اور عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں حصہ لوں گا اور وہ کہیں گے تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر