آج ہم آپکو مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے بجلی بجانے کے 5 بہترین طریقے بتائیں گے۔
مائیکرو ویوو اوون تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور سب ہی کو اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہی ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے بجلی کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟
بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
عام طور پر کھانا گرم کرتے ہوئے چھوٹے پیالے کو بیچ میں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانا کئی بار گرم کرنا پڑتا ہے اور بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔
اس کے بجائے پیالے کو اون کے کنارے رکھا جائے تو وہ جلدی گرم ہوگا اور بار بار اوون کو نہیں چلانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فریج اور مائیکرو ویو اوون میں لائٹ کیوں ہوتی ہے؟ حقائق جانیے
کھانا گرم کرنے سے پہلے اس پر پانی کا ہلکا سا چھینٹا مارنے سے کھانا جلدی اور بھرپور طرح گرم ہوتا ہے۔
کھانوں کو مائیکرو ویو میں رکھنے سے پہلے چھوٹے ٹکڑوں میں کردیں۔
کبھی بھی پلاسٹک یا کسی چیز میں لپیٹ کر کھانے کو نہ رکھیں۔
مکمل ڈھکا ہوا برتن نہ رکھیں بلکہ اوپر سے کھول دیں تاکہ بھاپ صحیح طرح بنے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار! اِن غذاؤں کو ہرگز مائیکرو ویو اوون میں نہیں رکھیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
