Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی قیمتی گھڑیوں اور موبائل فونز کی سپرداری کی درخواست خارج

Now Reading:

شیخ رشید کی قیمتی گھڑیوں اور موبائل فونز کی سپرداری کی درخواست خارج
شیخ رشید

عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کنفرم کردی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست خارج کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں موبائل فونز کی سپرداری سے متعلق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ شیخ رشید کی طرف سے انتظار حیدر اورسردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا نے دلائل دیے کہ پولیس کے پاس موبائل نہیں تھے تو پاسپورڈ کیوں مانگتے رہے۔ گرفتاری کے وقت دیگر اشیا کیساتھ موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔

وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سپرداری پر مناسب حکم نامی جاری کردے۔ قبضے میں لیے گئے موبائل قیمتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر