Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینٹاگون کا’’اوورڈوز سے اموات‘‘ کا اعتراف

Now Reading:

پینٹاگون کا’’اوورڈوز سے اموات‘‘ کا اعتراف

پینٹاگون نے مبینہ طور پر کانگریس کے سوالات کے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں 15ہزار سے زیادہ امریکی فوجی سروس کے ارکان نے ممنوعہ ادویات کی زیادہ مقداراستعمال کی ہے اور ان میں سے 332 کیسز میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

رولنگ اسٹون میگزین  نے 15 فروری کو رپورٹ کیا  کہ یہ اعدادوشمارگزشتہ ہفتے پانچ امریکی سینیٹرز کو دیے گئے، جن کی قیادت میساچوسٹس کے ڈیموکریٹس ایڈورڈ مارکی اورالزبتھ وارن کررہے تھے۔ میگزین نے انکشاف کیا کہ فورٹ بریگ میں 2020ء اور 2021ء میں 30 امریکی فوجیوں کی زیادہ مقدار میں ممنوعہ ادویات لینے سے موت واقع ہوئی۔ شمالی کیرولائنا میں اڈہ دیگر چیزوں کے علاوہ امریکہ کی خصوصی افواج کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

Advertisement

ایڈورڈ مارکی نے 15 فروری کو کہا کہ ’’مہلک اوورڈوز سے ایک سروس ممبرکا نقصان ایک بہت بڑا نقصان ہے۔‘‘ امریکی فوجی اڈوں پرسینکڑوں مہلک اوور ڈوز کی اطلاعات کے ساتھ اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہم امریکہ کے ممنوعہ ادویات کے اوورڈوز کے بحران کو روک سکتے ہیں اور اسے روکنا چاہیے۔

پینٹاگون نے کہا کہ فینٹینیل (مارفین کی طرح کی لیکن طاقتور دافع درد جو خواب آور بھی ہے  ) اوور ڈوز سے ہونے والی نصف سے زیادہ فوجی اموات کا سبب بنی۔ درحقیقت، 2017ء کے بعد سے امریکہ کے منشیات کے مجموعی بحران کے ساتھ اسی طرح کی رفتار کے بعد مصنوعی اوپیئڈ(افیون کا ست) سے ہونے والی اموات دوگنا سے بھی زائد ہو گئی ہیں ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں 2021ء میں تقریباً 1لاکھ7ہزار شہریوں کی منشیات کی زیادہ مقدار سے اموات واقع ہوئیں، جن میں سے 71ہزار سے زائد کی وجہ فینٹینیل ہے۔

ایک طرح سے فوج کی زیادہ مقدار میں منشیات لینے سےہونے والی اموات شہری آبادی میں ہونے والی اموات کے متوازی ہیں۔ مثال کے طور پر، مرنے والوں میں افسران کی بجائے 96 فیصد ان لسٹڈ سروس ممبر تھے، بالکل اسی طرح جیسے شہریوں کے کیسز کی اکثریت کم تعلیم یافتہ افراد کی ہوتی ہے۔

بشکریہ: آر ٹی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر