Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی نے شکست کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، کوئٹہ کی پہلی کامیابی

Now Reading:

کراچی نے شکست کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، کوئٹہ کی پہلی کامیابی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے شکست کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، کوئٹہ 6 رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 169 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 162 رنز بنا سکا۔

کوئٹہ کے جیمز ونس نے 22 رنز بنائے، میتھیو ویڈ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شعیب ملک نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

عماد وسیم 5 رنز بنا سکے جبکہ عرفان خان نے 37 رنز بنائے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 ، جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو کھلاڑی صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جیسن رائے اور عبدالوحید بنگلزئی کو عماد وسیم نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا۔

عمر اکمل کو بھی عماد وسیم نے اپنے دوسرے اوور میں آؤٹ کر دیا، جس کے بعد مارٹن گپٹل اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

مارٹن گپٹل نے 67 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، اور پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری اسکور کی۔ مارٹن گپٹل کی اننگ میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، افتخار احمد نے 32 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم اسکواڈز:

Advertisement

کراچی کنگز: شرجیل خان، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عرفان خان، میتھیو ویڈ، عماد وسیم (کپتان)، اینڈریو ٹائے، محمد عامر، عمران طاہر اور عامر یامین پلئینگ الیون میں شامل ہیں.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، مارٹن گپٹل، عبدل بنگلزئی، عمر اکمل، سرفراز احمد (کپتان(، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد ٹیم میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر