Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’بوتھ سِٹ ان سائیلنس‘‘ اب اسلام آباد کے تھیٹر میں

Now Reading:

’’بوتھ سِٹ ان سائیلنس‘‘ اب اسلام آباد کے تھیٹر میں

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں

فن اور ثقافت کی حمایت کرتی ہے

’’بوتھ سِٹ ان سائیلنس فار اے وائل‘‘ اولوموپولو میڈیا کی تھیٹر کے لیے پیشکش اور تنقیدی مزاح پر مبنی ڈرامہ ہے، جسے علی جونیجو نے تحریر کیا، ہدایات دیں اور اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ کراچی اور لاہور میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب یہ ڈرامہ یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پیش کیا جا رہا ہے۔

’بوتھ سٹ ان سائیلنس فار اے وائل‘ ناظرین لیے ایک تجسس سے بھرپور تجربے کا وعدہ کرتا ہے اور اس میں معروف اداکار علی جونیجو اور راستی فاروق مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی اداکار علی جونیجو کا کہنا ہے کہ ’بوتھ سٹ ان سائیلنس فار اے وائل‘ کی کہانی ان تمام دل چسپ ’’کیا ہو گا اگر‘‘ منظرناموں پر مرکوز ہے کہ میں ان دونوں کو بے رحمی سے گھڑ سکتا ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔‘‘ کراچی میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے علی جونیجو اس سے قبل متعدد ڈراموں میں پرفارم کر چکے ہیں، جن میں ’ویٹنگ فار گوڈوٹ‘، ’ڈیڈ اینڈ‘ اور ’ایکوس‘ شامل ہیں۔ علی جونیجو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ’جوائے لینڈ‘ سے کیا، جو صائم صادق کی پیشکش اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ہے۔ اس فلم نے علی جونیجو کو بہترین اداکار کے طور پر دو ایوارڈز حاصل کرنے میں مدد کی۔

Advertisement

علی جونیجو کی ساتھی اداکارہ اور ڈرامے کی شریک پروڈیوسر راستی فاروق نے کہا، ’’ڈرامہ ’بوتھ سٹ ان سائیلنس فار اے وائل‘ میرے دماغ کے اس حصے کو گدگدتا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ غیر معقول اور بے رحم دیکھنا چاہتا ہے۔ کیونکہ اکثر اوقات یہی وہ مقام ہوتا ہے جہاں ہم میں سے اکثر لوگ اپنے انتہائی نجی لمحات میں چھپ جاتے ہیں۔ علی کے ساتھ اس مقام تک جانا ایک انتہائی خوشی کی بات ہے۔‘‘ راستی فاروق نے مختلف ڈراموں اور مختصر فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’اسٹینڈ الون‘، ’گِدھ‘ اور ’مے آئے ہیو دس سیٹ؟‘ شامل ہیں۔ انہوں نے فیچر فلم کی دنیا میں اپنے کرئر کا آغاز علی جونیجو کے ساتھ فلم ’جوائے لینڈ‘ کے ذریعے کیا۔

ڈرامے کی شریک پروڈیوسر کنول کھوسٹ نے کہا، ’’اولوموپولو میڈیا ایک غیر روایتی کہانی، ناظرین کے لیے جذباتی تجربہ اور شریک حیات سے متعلق حدود کے حوالے سے ایک نظریہ پیش کر کے رکاوٹوں کو دور کر رہا ہے۔‘‘

اس موقع پر پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اپنے خطاب میں کہا، ’’یورپی یونین ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور مختلف پس منظر کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت پاکستان اور عالمی سطح پر فن اور ثقافت کی حمایت کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے مشترکہ شناخت کے احساس کو فروغ دینے اور باہمی شناخت اور احترام کی بنیاد پر مختلف برادریوں کے درمیان دوریاں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر