Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹھان نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

Now Reading:

پٹھان نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

شاہ رخ خان کی یہ فلم تھیٹر میں اجتماعی طور پر لطف اندوز ہونے کے روایتی تجربے کو زندہ کرتی ہے

گزشتہ ہفتے جنوری میں اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ جس سے بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک مایوس کن دور کے بعد نئی امید ملی ہے۔

فلمی ناقد ترن آدرش نے ٹویٹ کیا کہ ’پٹھان‘ نے ہندی فلم کے افتتاحی اور دوسرے دن ہندوستان میں باکس آفس پر اب تک کا سب سے زیادہ آمدن کا مجموعہ ریکارڈ کیا اور اپنے پہلے پانچ دنوں میں 2 اعشاریہ 5 ارب روپے (30 ملین ڈالر) کمائے۔

فلم بنانے والی یش راج فلمز کے مطابق، اس کے بین الاقوامی ٹکٹوں کی فروخت صرف تین دنوں میں ایک ارب روپے (13 اعشاریہ 7 ملین) سے تجاوز کر گئی۔

Advertisement

تقریباً ایک سال قبل وبائی امراض کے بعد ہندوستانی سنیما گھر دوبارہ کھلنے کے بعد، ہندی زبان کی نئی فلموں کو باکس آفس پر مشکلات کا سامنا تھا۔

57 سالہ شاہ رخ خان کی چار سالوں میں پہلی فلم ’پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا کہ آخر کب یہ ریلیز ہوگی۔’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کی دنیا بھر میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ فلم میں بھارتی اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو جان ابراہم بھی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ’پٹھان‘ اور دیگر ہندوستانی فلمیں، خاص طور پر ہندوستان کی مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے اداکار جیسے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان، کو سوشل میڈیا پر ہندو دائیں بازو کے کارکنوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

سخت گیر ہندو گروپوں نے ’پٹھان‘ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے ایک گانے میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہنی تھی اور یہ رنگ ان کے مذہب میں اہمیت کا حامل ہے۔

تاہم، شاہ رخ خان نے فلم کی حمایت اور ’سینما میں ایک نئی روح پھونکنے‘ کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ایسی چیزیں ہوسکتی تھیں جو اس کی ریلیز کی خوشی کو کم کر سکتی تھیں۔‘‘انہوں نے ممبئی میں ایک پریس کانرنس کے دوران بات چیت میں کہا، ’’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے بہت پیار ملا ہے اور ہم جتنے بھی شکر گزار ہوں کم ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں بھارتی سینما گھروں میں شائقین کو فلم کے دوران رقص کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تھیٹر چین کے مالک اکشے راٹھی نے کہا، ’’میرے خیال میں ’پٹھان‘ کی بے مثال جشن کی کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم ہندی فلم انڈسٹری کے طور پر کس طرف جارہے ہیں۔‘‘

Advertisement

انہوں نے مزید کہا، ’’یہاں ہم تھیٹرز میں اجتماعی طور پر لطف اندوز ہونے کے روایتی تجربے پر واپس آ گئے ہیں۔‘‘

پچھلے سال، جنوبی ہندوستان کی فلمیں، جیسے تیلگو زبان کی ’آر آر آر‘ باکس آفس پر چھائی رہی۔

’ آر آر آر‘ کو بین الاقوامی سطح پر بھی نوازا گیا ہے، جس نے بہترین گانے کے لیے گولڈن گلوب جیتا اور اسی زمرے میں آسکر کی نامزدگی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر