Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس؛ جام اویس کیخلاف درخواست پر وکیل کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت

Now Reading:

ناظم جوکھیو قتل کیس؛ جام اویس کیخلاف درخواست پر وکیل کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت
ناظم جوکھیو قتل کیس

جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے معاملے پرجام اویس کو نااہل قراردینے کی درخواست پر وکیل کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے معاملے میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نا اہل قرار دینے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جام اویس نے مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے صلح کرکے دیت کی رقم ادا کردی ہے۔  جام اویس کی جانب سے دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ صادق اورامین نہیں رہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے؟ جس پر بیرسٹرعلی طاہر نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلہ میں لکھا ہے جام اویس نے دیت ادا کی جواعترافِ جرم ہے۔ تعزیرات پاکستان کی شق 53 کے مطابق دیت سزا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں مگر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دلائل دیں۔

Advertisement

عدالتِ عالیہ نے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارکو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ درخواست گزارنے جام اویس کو لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا۔ جام اویس پی ایس 79 ٹھٹہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے شفاف تحقیقات نہیں کیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جام اویس کونااہل قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ درخواست میں جام اویس گہرام، اسپیکر سندھ اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر