
کیا منیب بٹ کو ایمن اور منال کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے؟ اداکار نے بتادیا
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بتادیا ہے کہ انکو ایمن اور منال کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے یا نہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکار جوڑی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ایمن اور منال کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے؟
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں بہت پکا ہوں اس معاملے میں، میں پہچان لیتا ہوں لیکن احسن محسن ابھی بھی الجھ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار منیب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
دوسری جانب اداکارہ ایمن خان کا کہنا تھا کہ میں اور منیب کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں تو یہ پہچان لیتے ہیں لیکن احسن کو کچھ وقت ہوا ہے ہماری فیملی کا حصہ بنے ہوئے تو انکو مشکل ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News