شاہ رخ کتنی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں؟ سپراسٹار نے اصل کہانی سنادی
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق یہ مشہور ہے کہ ان کے پاس فینٹم ڈراپ ہیڈ کو، لینڈ روور رینج روور اسپورٹ، بی ایم ڈبلیو آئی 8 اور ٹویوٹا لینڈ کروزر جیسی مہنگی ترین گاڑیوں کا کلیکشن ہے۔
حال ہی میں ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کیلئے لائیو سیشن رکھا ، جس میں گفتگو کرتے ہوئے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ گاڑی کون سی ہے اور کون سی گاڑی آپ کبھی فروخت نہیں کریں گے۔
اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑیاں موجود نہیں ہیں اور اس کے متعلق میڈیا پر جو خبریں چلائی جاتی ہیں وہ سب بوگس ہیں۔
کنگ خان نے واضح الفاظ میں اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی ملکیت میں صرف ایک ہیونڈائی گاڑی ہے اور لگژری گاڑیوں پر مضامین جھوٹ ہیں۔

AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
