
کیا اخروٹ کے مختلف رنگ اس کی غذائیت کو متاثر کرتے ہیں؟
اخروٹ کا شمار ایسی صحت بخش غذاؤں میں ہوتا ہے جو آپ کے وزن کوکم کرنے کے ساتھ مختلف امراض سے بچانے کے لیے صحت سے پھرپورغذائیت فراہم کرتا ہے اسی لیے اسے سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اخروٹ اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے جو صحت کے لیے ایک اہم ترین غذائی جز ہے۔ ماہرین اخروٹ کی مناسب مقدارکو روزانہ غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مٹھی بھراخروٹ کھانے کے 4 گھنٹوں بعد جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟
تاہم کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ اخروٹ کو جب بھی آپ خریدتے ہیں اس کی رنگت ایک جیسی نہیں ہوتی اکثر بغیر چھلے اخروٹ میں گری کارنگ اتنا ڈارک ہوتا ہے کہ سمجھ نہیں آتا اسے کھایا جائے یا نہیں اور یہ صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟یہاں پران ہی باتوں کا جواب پیش کیا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اخروٹ کی ہلکے رنگ کی گری کو زیادہ بہتر سمجھاتا ہے جبکہ ڈارک رنگ کے اخروٹ کا زیادہ ترانحصار گری کی قسم پرہوتا ہے تاہم کچھ بیرونی عوامل بھی ہیں جو اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سبز اخروٹ کے چھلکے ہاتھوں کو سیاہ کردیتے ہیں اور بعد میں انہیں دھونا بہت مشکل ہوتا ہے اگر اخروٹ زیادہ عرصے تک اسی میں رہے، تو یہ رنگ نٹ میں داخل ہوکراس کو گہرے رنگ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے اخروٹ کا رنگ ڈارک ہونے سے بچانے کے لیے اس کو سبزحصے سے فوری نکال لیا جائے۔
ساتھ ہی یہ اسٹوریج کے معیار پر بھی منحصر ہے۔ چھلکے میں گری دار میوے کو خشک، اچھی ہوادار جگہ پر، سورج کی روشنی سے بچا کرکم درجہ حرارت میں رکھنا چاہئے۔
اخروٹ کے چھلکے اورگری میں گیلک ایسڈ اور ٹیننزموجود ہوتے ہیں۔ سورج اور آکسیجن کے اثر کے تحت، وہ آکسائڈائز اور بھورے ہو جاتے ہیں. اس لیے بہتر ہے کہ گری دار میوے کو دھوپ میں نہ رکھا جائے۔
ثابت اخروٹ کو اگر زیادہ عرصے تک استعمال میں لایا جائے ان میں موجود گریاں دارک ہونے لگتی ہیں جو کہ ایک فظری عمل ہے اور بتائے گئے عوامل سے بچانے کے ساتھ ہی ان کو فوری استعمال کر لینا چاہئے۔
ڈارک رنگ کا اخروٹ آہستہ آہستہ زیادہ کڑوا ہوتا جاتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ اخروٹ کا بیرونی چھلکا ڈارک ہے تاہم اندرونی حصہ سفید ہے تو خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ یہ رنگ نوگلینا کی وجہ سے ہے جو کٹائی سے پہلے زمین میں زیادہ دیر تک گیلے رہنے کی وجہ ہوگیا ہے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کا ذائقہ کڑوا ہو تو اسے ہرگز استعمال نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News