Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیرا پھیری 3 کے منتظر مداحوں کے لیے اچھی خبر

Now Reading:

ہیرا پھیری 3 کے منتظر مداحوں کے لیے اچھی خبر

اگر آپ بالی وڈ کی معروف فلم سیریز ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز 21 فروری کو ممبئی میں ہوا۔

اس فلم سیریز کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اکشے کمار بھی ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل نومبر میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں کام کریں گے۔

اکشے کمار نے بھی اس موقع پر تصدیق کی تھی کہ وہ اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہونے کے باعث ہیرا پھیری 3 میں کام نہیں کررہے۔

Advertisement

مگر ایسا لگتا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر اکشے کمار کو فلم میں کام کرنے کے لیے منانے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے فلم کی عکسبندی کا آغاز کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ملاقاتیں کئی ماہ سے ہو رہی تھیں اور باضابطہ اعلان کے بغیر فلم کی عکسبندی شروع کی گئی۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کی ہدایات انیس بزمی دیں گے مگر اب ان کی جگہ فرہاد سامجی کی خدمات ڈائریکشن کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

البتہ فلم کی دیگر کاسٹ کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں جبکہ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر