Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید

Now Reading:

چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا، صدر نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہےعدلیہ صدر کے فیصلےکو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں وزیر خا رجاوں نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں اور موج میلے منا رہا ہے، وزیر پیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے، آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پر دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بےنقاب کر کے پوسٹمارٹم کرونگا، کل مری تاریخ پر بھی پیش ہونگا اورمیڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر