
سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، امین الحق
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنا چاہیے تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اپنے منصب کا احترام کروائیں اور خود بھی کریں، عمران خان کو مشورہ ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد کریں اور ریڈ لائن عبور نہ کریں۔
امین الحق نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے یوٹرن لیا، جیل بھرو تحریک کی کوششیں ماضی میں بھی کی گئیں جو کامیاب نہیں ہوئی، پی ٹی آئی میں ایک شخص کی فین فالوئنگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اندرون سندھ سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو چکا ہے، کراچی سے بھی پی ٹی آئی کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے جو پورے پاکستان تک پھیلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہو رہی ہے، اس وقت ملک میں گرینڈ پولیٹیکل ڈائلاگ کی ضرورت ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News