شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے، حسان خاور
ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات صرف دھوکہ ہیں۔
شہباز شریف کے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات صرف دھوکہ ہیں۔ 85 رکنی کابینہ کی حکومت کی طرف سے کاسمیٹک اعلان، جس میں کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی اور نہ ہی متوقع بچت کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ عوام کو جعلی ٹافیاں نہ دیں.آپ کا 1100 ارب روپے کا NRO2 کسی بھی کفایت شعاری کہیں زیادہ ہے۔
Advertisement— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 22, 2023
انہوں نے کہا کہ 85 رکنی کابینہ کی حکومت کی طرف سے کاسمیٹک اعلان، جس میں کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی اور نہ ہی متوقع بچت کا تخمینہ دیا گیا ہے، عوام کو جعلی ٹافیاں نہ دیں.
ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے مزید کہا کہ ان کا 1100 ارب روپے کا این آر او 2 کسی بھی کفایت شعاری کہیں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
