
بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان کریگ اروین کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 265 رنز بنا ئے۔کریگ اروین نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنرمساوورے 64 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ چکابوا 30،سکندر رضا 18،برینڈن ٹیلر 10،ڈونلڈ تریپانو8،ماروما 7، نایوچی 6، کسوزا2 جبکہ نڈلووواورٹشوما بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید اور نعیم حسن نے 4،4 جبکہ تیج الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پنڈی ٹیسٹ میچ، پاکستان نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں مشفق الرحیم (203)کی ناقابل شکست ڈبل سنچری اور کپتان مومن الحق (132) کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 560 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔
ان کے علاوہ نجم الحسین شنتو نے71، لٹن داس نے 53، تمیم اقبال نے 41، محمد متھن نے 17، تیج الاسلام نے 14اور سیف حسن نے 8 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے نڈلووو نے 2 جبکہ سکندر رضا ،ڈونلڈ تریپانو، نایوچی اور ٹشوما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں 295 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 189 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، نیوزی لینڈ 10 وکٹوں سے فتحیاب
کپتان کریگ اروین 43 ، ماروما 41 اور سکندر رضا 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ چکابوا 18 ، برینڈن ٹیلر 17، کسوزا 10،نایوچی7، نڈلووو4،ٹشوما 3 جبکہ مساوورے اور ڈونلڈ تریپانو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نعیم حسن نے 5 جبکہ تیج الاسلام نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
نعیم حسن کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ میں دسمبر 2018 کے بعد پہلی فتح ہے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیشی ٹیم اننگز سے فتحیاب ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News