 
                                                      عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہیں، مسرت چیمہ
تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہماری لیڈرشپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی تاریخ رقم کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت چیمہ نے کہا کہ لیڈران نے کارکنان سے پہلے گرفتاری دی اور کارکنان نے وفا کی مثال بنتے ہوئے لیڈرشپ کو تنہا نہ چھوڑا۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ جب پولیس وین بھر گئی تو کارکنان نے چھت پر گرفتاری دی اور ساتھ پیدل چل کے جیل تک پہنچے۔
ہماری لیڈرشپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز تاریخ رقم کردی ہے. لیڈران نے کارکنان سے پہلے گرفتاری دی اور کارکنان نے وفا کی مثال. بنتے ہوئے لیڈرشپ کو تنہا نہ چھوڑا. جب پولیس وین بھر گئی تو کارکنان نے چھت پر گرفتاری دی اور ساتھ پیدل چل کے جیل تک پہنچے
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 23, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا شیوہ ہے کہ جب ان کو آئینے میں شکل دکھاؤ تو یہ اپنی مکروہ صورت ٹھیک نہیں کرتے بلکہ آئینہ ہی توڑ دیتے ہیں، فسطائی حکومت اس وقت لیڈرشپ کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے. یہ لوگ یہ ہتھکنڈہ بھی استعمال کر کے دیکھ لیں. ہم اس تحریک کو ہر گلی کوچے تک پھیلا دیں گے۔
ن. لیگ کا شیوہ ہے کہ جب ان کو آئینے میں شکل دکھاؤ تو یہ اپنی مکروہ صورت ٹھیک نہیں کرتے آئینہ توڑ دیتے ہیں pic.twitter.com/xezewHwrRK
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 23, 2023
فسطائی حکومت اس وقت لیڈرشپ کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے. یہ لوگ یہ ہتھکنڈہ بھی استعمال کر کے دیکھ لیں. ہم اس تحریک کو ہر گلی کوچے تک پھیلا دیں گے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 23, 2023
انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام آئینہ دکھانا ہوتا ہے اور PDM ٹولے کی شکل اتنی بھدی ہے کہ جو میڈیا چینل بھی اپنا کام کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دیتے ہیں۔
میڈیا کا کام آئینہ دکھانا ہوتا ہے اور PDM ٹولے کی شکل اتنی بھدی ہے کہ جو میڈیا چینل بھی اپنا کام کرتا ہے اس کے خلاف کاروائی شروع کر دیتے ہیں.
1/3 pic.twitter.com/d143XmlXqt— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 23, 2023
مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ابھی بھی حقیقت کی دنیا میں واپس نہیں آ پا رہے۔ اگر چیئرمین کی رہائش گاہ پر حملہ آور ہونے کی غلطی کی گئی تو انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ لوگ ابھی بھی حقیقت کی دنیا میں واپس نہیں آ پا رہے. اگر چئیرمین کی رہائش گاہ پر حملہ آور ہونے کی غلطی کی گئی تو انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا pic.twitter.com/YVLgrc7UYX
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 23, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 