Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی جے آئی ٹی کا کیا فائدہ جو لاپتا افراد کا سراغ بھی نہ لگا سکے؟ سندھ ہائی کورٹ

Now Reading:

ایسی جے آئی ٹی کا کیا فائدہ جو لاپتا افراد کا سراغ بھی نہ لگا سکے؟ سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے ریمارکس دیے کہ ایسی جے آئی ٹی کا کیا فائدہ جولاپتا افراد کا سراغ بھی نہ لگا سکے؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کے معاملے میں بزرگ خاتون کی اعلی تعلیم یافتہ بیٹوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت بزرگ خاتون نے عدالت میں آہ و بکا کرتے ہوئے بتایا کہ 9 سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں۔ کبھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتی ہوں کبھی ٹاسک فورس کے سامنے۔

بزرگ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ آج تک کوئی سراغ نہیں لگا پایا بیٹے کہاں ہیں۔ خدا کے لیے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ بیٹوں کے علاوہ کو سہارا نہیں ہے، عدالت کے چکر لگا کر تھک چکی ہوں۔

درخواست گزار خاتوں نے عدالت سے کہا کہ بیٹوں کو سامنے لایا جائے، پتا تو چلے کیا جرم کیا ہے۔ عدالت کے سامنے بھی رو رو کر چلی جاتی ہوں۔ معاذ اور طلحہ ایم بی اے پاس اور انجینئر ہیں۔

Advertisement

عدالت کا اظہارِ برہمی

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے بزرگ خاتون کی فریاد سننے کے بعد تفتیشی افسر پربرہمی کا اظہارکیا اور پوچھا کہ نو سال میں کیا تفتیش کی ہے؟ اب تک یہ بھی نہیں پتہ لگا سکے بچے کہاں ہیں؟

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے ریمارکس دیے کہ ایسی جے آئی ٹی کا کیا فائدہ جولاپتا افراد کا سراغ بھی نہ لگا سکے؟

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ خاتون کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کی جائے۔

بزرگ خاتون کی بول نیوز سے گفتگو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر