Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس بہادری کی تاریخ رکھتی ہے، آئی جی سندھ

Now Reading:

کراچی پولیس بہادری کی تاریخ رکھتی ہے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ

کراچی پولیس بہادری کی تاریخ رکھتی ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس بہادری کی ایک تاریخ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ،آر آریف اور کراچی پولیس آفس کا تفصیلی دورہ کیا اور کراچی پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کرنیوالے پولیس افسران اور جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور انہیں شاباش دی جبکہ پولیس آفس کے شہداء کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آئی جی سندھ نے حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی مزاحمت کو بھی داد شجاعت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، شہداء کے ورثاء کی داد رسی اور انکا خیال رکھنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی سندھ نے تشکیل کردہ ریوارڈ کمیٹی کو ہدایات دیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی فہرست کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ایسے تمام ملازمان کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے میں آپ لوگوں کی دلیرانہ مزاحمت قابل ستائش ہے، آپ لوگوں کے منظم اور بروقت ایکشن کی بدولت دہشت گرد پسپا ہوئے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ آپ نے جس انداز میں دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی، آپکی جانب سے مستعد اور الرٹ اقدام نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آر آرایف یونٹ میں مذید ایک یونٹ کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے جسکے تحت سی ایم یو کے 3 ہزار اہلکار بھی اب آر آر ایف کے ڈسپوزل پر آگئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ دہشت گردوں کے داخلی مقام/عقبی ایریا میں سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب اور دیگر تمام تنصیب شدہ کیمراز کی بھی جانچ کی جائے اور انہیں ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بہادری کی ایک تاریخ رکھتی ہے، دہشت گرد جانتے نہیں تھے کہ انکا مقابلہ کس فورس سے ہے، کے پی او حملے میں جس طرح تمام فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کیا وہ لائق ستائش و تحسین ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے جس طرح آگے بڑھ کر دہشت گردوں سے مقابلہ کیا اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی، پولیس فورس ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند عوام کی وہ ڈھال ہے جسے توڑنا یا گرانا دہشت گردوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی آپریشن کے علاوہ ڈی آئی جیز آر آر ایف، سی پیک فائنانس، سیکیورٹی، زونل ڈی آئی جیز، آپریشنز و لاجسٹکس سندھ کے اے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر