Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز الدین صدیقی پر ان کی اہلیہ نے ایک بار پھر شرمناک الزام لگا دیا

Now Reading:

نواز الدین صدیقی پر ان کی اہلیہ نے ایک بار پھر شرمناک الزام لگا دیا
نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اہلیہ کی طرف سے تنقید کا شکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی پر ان کی اہلیہ نے ایک بار پھر شرمناک الزام لگا دیا ہے۔

 حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی  پر ان کی دوسری اہلیہ عالیہ نے بے وفائی سمیت دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔

اہلیہ عالیہ کے وکیل رضوان کی طرف سے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اداکار نے اپنی ملازمہ کو تنخواہ نہیں دی۔

دوسری جانب الزامات کے حوالے سے نوازالدین پہلی بار منظرعام پر آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’ اس طرح کے تنازعات سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، میں اس طرح کی چیزوں پر زیادہ نہیں بولنا چاہتا لیکن ہاں اس عرصے میں میرے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامت عائد کردئیے

Advertisement

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’ میرے بچے دبئی میں پڑھتے ہیں اور ایک ماہ سے یہاں ہیں، میں صرف اتنی درخواست کرتا ہوں کہ میرے بچوں کو اسکول جانے دیا جائے، اس کے علاوہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا ‘۔

  واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی  نے 2019 میں اپنی پہلی بیوی انجلی کے ساتھ طلاق کے بعد 2021 میں دوسری شادی کی تھی۔

 بعدازاں 2022 میں ان کی دوسری اہلیہ عالیہ نے بھی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا مگر پھر اپنا مقدمہ واپس لیتے ہوئے رشتے کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر