Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

Now Reading:

اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
اعظم سواتی

اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سینئر رہنما تحریکِ انصاف اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ بہاولپوربنچ میں سینئررہنما تحریکِ انصاف سینیٹراعظم سواتی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

بہاول پور بنچ نے سینیٹراعظم سواتی اور محمد خان مدنی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے بہاول پور بنچ نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو دونوں رہنماؤں کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

درخواست گزارعدیل اسلم کے وکیل ثاقب طارق نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کو گرفتاری کے بعد لاپتا کردیا گیا۔ امکان ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اعظم سواتی کی بازیابی اور میڈیکل بورڈ کرانے کا حکم دے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست

اس سے قبل لاہورہائی کورٹ میں اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست پرعدالت نے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت سے رپورٹ طلب کی جائے، خطرہ ہے ان کو نامعلوم افراد میں شامل نہ کر دیا جائے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ تو خود گئے گرفتاری دینے۔ آپ گاڑی میں خود جا کربیٹھ گئے۔

وکیل نے کہا کہ انہیں دوسرے ضلعوں میں منتقل کردیا گیا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی مرضی کی جیل میں رکھا جائے۔

وکیل نے کہا کہ آج ہی رپورٹ منگوا کر سماعت کر لیں، عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست کل عدم پیروی پر خارج نہیں کی۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر