
سی ٹی ڈی کوہاٹ کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کوہاٹ کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
2 کمانڈرز سمیت 6 دہشت گرد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، سی ٹی ڈی#BOLNews #CTD pic.twitter.com/ValldA7ZKD
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
آپریشن کے دوران دو کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد گرفتار کئے گئے جو کہ سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کمانڈرز سمیت تمام دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں کمانڈر ایم کمال عرف راکیٹی، کمانڈر عبداللہ عرف ازرایل بھی شامل ہے۔
اس سے قبل لکی مروت پولیس اور کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے تھے۔
ہلاک دہشت گرد پولیس پرحملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس کے بعد تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پشاور کا گرینڈ آپریشن، دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News