Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی عام غذائیں جن کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے

Now Reading:

ایسی عام غذائیں جن کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے

سرطان یا کینسر کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے امراض میں ہوتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کچھ غذاؤں کے استعمال سے کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پراسیس گوشت

پراسیس گوشت سے مراد ایسا گوشت ہے جسے دھویں، نمک یا دیگر طریقوں سے محفوظ کیا جاتا ہے۔

عام طور پر سرخ گوشت کو پراسیس کیا جاتا ہے اور اس عمل کے دوران ایسے مرکبات بنتے ہیں جو کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Advertisement

پراسیس گوشت کے استعمال سے معدے، آنتوں اور بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تلی ہوئی غذائیں

ایسی غذائیں جن کو تیل میں تلا جاتا ہے وہ بہت نقصان دہ ہوتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے بچنا اب نہایت آسان

اسی طرح کی غذاؤں کے بہت زیادہ استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے اور یہ دونوں مسائل بھی کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Advertisement

بہت زیادہ پکائی جانے والی غذائیں

بہت زیادہ دیر تک پکائی جانے والی غذاؤں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والے کیمیکلز کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

خاص طور پر کوئلوں پر تیار کیے جانے والے گوشت میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال

چینی سے بنی میٹھی اشیا کے زیادہ استعمال سے بھی کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون سی سبزیاں کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں؟

Advertisement

زیادہ میٹھی اشیا کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذائیں

الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے اور اس سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

الٹرا پراسیس غذائیں پسند کرنے والے افراد سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی زیادہ کرتے ہیں جبکہ سبزیوں اور پھلوں کو زیادہ پسند نہیں کرتے جس سے بھی کینسر اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement

الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں ہر 10 فیصد اضافے سے کسی بھی قسم کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر