
گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائی پاکستان منتقل
امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیوبا میں قائم گوانتاناموبے جیل میں قید دو بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنٹاگون کا گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کا ارادہ
پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی اورمحمد ربانی کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ عبدالربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری اور ان کے بھائی محمد ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی و سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل کے پہلے قیدیوں کی خفیہ تصاویر جاری
پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ 2 افرادکو منتقل کرنے کے بعد گوانتاناموبے جیل میں قید افراد کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News