
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ بطور چانسلر جامعات کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اور انشاء اللہ معاشی مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News