Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجر برادری اور ریسٹورنٹ مالکان کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار

Now Reading:

تاجر برادری اور ریسٹورنٹ مالکان کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار
تاجر برادری

تاجر برادری اور ریسٹورنٹ مالکان کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار

تاجر برادری اور ریسٹورنٹ مالکان  نے مارکیٹیں اور ریسٹورنٹ جلد بند کرنے کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بازار، شادی ہال اور ریسٹورنٹ کے متعلق نیا حکم نامہ جاری

 چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ   کراچی کی تاجر برادری اس فیصلے کو کسی صورت نہیں مانے گی۔ حکومت شعبان اور پھر رمضان میں یہ پابندی کیوں لگانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تاجر برادری پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہے ایسے میں کاروبار جلدی بند نہیں  کریں گے۔

Advertisement

آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چوہدری ایوب نے کہا حکومت اپنے اخراجات کو کیوں کم نہیں کررہی  ہے۔  عوام اور تاجر بدترین مالی مشکلات سے دوچار ہیں ایسے میں کاروبار جلدی بند کرنے کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہیں ۔

طاہر بنگش کا کہنا تھا کہ  توانائی کی بچت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر برادری نے درآمدی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب چیئرمین آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن فیضان راوت کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ   رات 10 بجے ریسٹورنٹ بند کرنے کی صورت میں افراتفری ہوگی اور بے روزگاری بڑھے گی۔ہم 6 بجے اپنے ریسٹورنٹس میں کام کا آغاز کرتے ہیں لہذا حکومت رات 10 کے بجائے 12 بجے تک کام کرنے دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر